کشمیر اور شنکیاری روڈ سمیت دیگر جگہوں پر عارضی تجاوزات رکھنے والوں نے دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں

منگل 17 اپریل 2018 13:39

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) مانسہرہ میں کشمیر روڈ، ایبٹ آباد روڈ، شنکیاری روڈ سمیت دیگر جگہوں پر عارضی تجاوزات رکھنے والوں نے دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

اے سی خرم رحمن کی جانب سے تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف مہم سرد ہونے کی وجہ سے مافیا دوبارہ متحرک ہو گیا ہے، پیدل چلنے والوں کیلئے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ میں تجاوزات مافیا نے دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، سڑک کنارے خوانچہ فروشوں، ریڑھی بانوں نے دوبارہ سڑکوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے جس سے مین بازار میں پیدل چلنے والوں سمیت معمول کے مطابق چلنے والی ٹریفک بھی شدید متاثر ہونے لگی ہے۔