اب زبان بندی والا دور نہیں رہا ، ‘

عوام کا فیصلہ نہ مانا گیا تو بڑے پیمانے پر انتشار ہوگا، نوازشریف حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ،ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں، کسی کی زبان بند نہیں کی جاسکتی زبان بندی کے فیصلے صرف پاکستان میں آتے ہیں ، آئین ‘ قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کررہا ہوں‘ سب کو کہتا ہوں کہ درگزر کرکے آگے بڑھیں ‘ ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہے جن کی سوچ ہی غلامانہ ہے‘ گارنٹی دیتا ہوں جیت ہماری اور عوام کی ہوگی‘ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے لگائی گئی پابندی سمجھ سے بالاتر ہے ،مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیا سے غیررسمی گفتگو

منگل 17 اپریل 2018 14:15

اب زبان بندی والا دور نہیں رہا ، ‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے، ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں، کسی کی زبان بند نہیں کرسکتے ،زبان بندی کے فیصلے صرف پاکستان میں آتے ہیں ، زبان بندی والے دور اب نہیں رہے ‘ عوام کا فیصلہ نہ مانا گیا تو بڑے پیمانے پر انتشار ہوگا‘ میں آئین ‘ قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کررہا ہوں‘ سب کو کہتا ہوں کہ درگزر کرکے آگے برھنے کی ضرورت ہے‘ ‘ ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہے جن کی سوچ ہی غلامانہ ہے‘ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بنک قائم ہے اور رہے گا‘ گارنٹی دیتا ہوں کہ جیت ہماری اور عوام کی ہوگی‘ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے لگائی گئی پابندی سمجھ نہیں آرہی۔

(جاری ہے)

منگل کو کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نیکہا کہ زبان بندی‘ ٹی وی بندی اور اخبار بندی والے دور اب نہیں رہے قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا سب کا حق ہے آپ کسی کی زبان بندی نہیں کراسکتے۔ غیر مہذب پابندیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا یہ صورتحال اپنی تو مستقبل میں بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں۔ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے لگائی گئی پابندی سمجھ نہیں آرہی۔

جب سمجھ آئے گی تو اس پر بھی بات کریں گے۔ میری سکیورتی الله کے ہاتھ میں ہے۔ سکیورٹی کا بندوبست خود کرتا ہوں فاٹا میں عوام کو حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومتوں نے تاریخ کے بڑے فیصلے کئے ہیں ایٹمی دھماکے بھی مکمل طور سویلین حکومت کا فیصلہ تھا۔ عوام کی بات نہ سنی گئی تو بڑے پیمانے پر انتشار دیکھ رہا ہوں ہمیں چھوڑ کر جانیوالے ہمارے ساتھ تھے ہی ہیں۔

دنیا بدل گئی ہے ہمیں بھی بدلنا ہوگا ہمیں پرانی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں۔ وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بنک قائم ہے مسلم لیگ کا ووٹ بنک کسی کی فصلی بٹیرے کا ووٹ بنک نہیں ہے۔ آئین ‘ قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کررہا ہوں جو 22کروڑ عوام کا حق ہے۔ آپ کس طرح عوام کے حق کو مجروح کرسکتے ہیں ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں۔ ملک پہلے ہی انتشار کا شکار ہے اس صورتحال کا کوئی حل نکالنا چاہئے ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہے جن کی سوچ ہی غلامانہ ہے رائے ونڈ روڈ کو چوڑا کرنے پر تو ریفرنس دائر کیا اب نیب کو موٹر وے بنانے پر بھی ریفرنس دائر کرنا چاہئے۔ سب کو گارنٹی دیتا ہوں کہ جیت ہماری اور عوام کی ہوگی سب کو درگزر کرکے آگے چلنے کی ضرورت ہے۔