نواز شریف ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ،ْاحمد اویس

آپ عدلیہ یا ججز کو اسکینڈلائز نہیں کرسکتے ،ْ عدلیہ کو معاشرے میں اپنا وقار قائم رکھنا چاہیے ،ْ انٹرویو

منگل 17 اپریل 2018 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اویس احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت پس پشت چلی جائے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پر عبوری پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اویس احمد نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان جانتا ہے کہ انہوں نے کتنی کرپشن کی ہے اور وہ بچ نہیں سکتے۔

اویس احمد نے کہا کہ آپ عدلیہ یا ججز کو اسکینڈلائز نہیں کرسکتے جو نواز شریف اور ان کے حواری کر رہے ہیں، عدلیہ کو چاہیے کے معاشرے میں اپنے وقار کو قائم رکھے کیوں کہ ایسا نہ ہو کہ لوگوں کی نظر میں عدلیہ کی ساکھ خراب ہو جائے ،ْاس لیے اس حوالے سے حدود مقرر کرنا بھی عدلیہ کا کام ہے۔

متعلقہ عنوان :