
افغان امن عمل، بین الاقوامی برادری پاکستان پر دبا ئوجاری رکھے گی،جنرل نکلسن
منگل 17 اپریل 2018 14:47

(جاری ہے)
ان کے الفاظ میں سفارتی حلقے پاکستان پر دبا ئوجاری رکھیں گے تاکہ افغانستان میں (امن) عمل میں مدد کی جا سکے۔
امن کوششوں کی بات کرتے ہوئے، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے سربراہ، معصوم ستانکزی نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی موجودگی کو قومی سلامتی کے لیے ایک چیلنج قرار دیا، جن کی وطن واپسی استحکام کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔این ڈی ایس کے سربراہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ وطن واپس آنے والے مہاجرین کی معاشرے میں دوبارہ بحالی میں مدد دیں۔ستانکزی نے کہا کہ قندھار کبھی امن کا گہوارہ ہوا کرتا تھا۔ افغانستان میں تبھی امن آئے گا جب لوگ اپنے گھروں اور افغانستان کے اندر مدارس کے جانب لوٹیں گے۔ جب تک وہ واپس نہیں آجاتے، لوگ انھیں افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ ہم سب کو چاہیئے کہ افغانستان کے اندر اپنے بھائیوں کو قائل کریں اور اپنے ساتھ ضم کریں۔دورہ کرنے والے قومی اور سلامتی سے تعلق رکھنے والے حکام نے انتخابات کے لیے درکار سکیورٹی اقدامات کی اہمیت اجاگر کی، تاکہ جمہوریت کے حوالے سے قومی کام میں عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔قندھار سکیورٹی کے سربراہ، کمانڈر عبدالرازق نے لوگوں کو یقین دلایا کہ سکیورٹی کی تنظیمیں ہر ممکن کوشش کریں گی۔ لیکن، انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ قندھار میں تقریبا 63 پولنگ اسٹیشنیں کم کردی گئی ہیں۔عبدالرازق کے بقول، ووٹروں کی رجسٹریشن کے مراکز میں اضافہ کیا جائے۔ قندھار میں 284 پولنگ اسٹیشن ہوا کرتے تھے، جس میں 63 کی کمی واقع ہوئی ہے، اور اب یہ 221 رہ گئی ہیں۔ ادھرصوبہ دائی کنڈی میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 99 ہوا کرتی تھی، جو بڑھا کر 256 کردی گئی ہے۔ لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ آبادی بڑھ گئی ہے۔ اب ہم 25 لاکھ ہوگئے ہیں، یا 40 لاکھ ہوگئے ہیں۔قندھار اور ہمسایہ صوبوں میں ووٹر رجسٹریشن کا آغاز دو روز قبل ہوا۔ لیکن، عام تشویش اس بات پر لاحق ہے کہ ہیلمند اور ارزگان کے عوام کو عدم سلامتی کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں انھیں شرکت کے مساوی مواقع میسر نہیں ہوں گے۔ قندھار اور زابل کے صوبوں میں سلامتی کی نسبتا بہتر صورت حال کے باعث اس بات کی تشویش ہے کہ ووٹنگ اسٹیشنوں کی مقررہ تعداد کافی نہیں ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ انتخابات کی طرح یہ الیکشن متنازع ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.