نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو پرکشش نہ ہونے پر قتل کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 14:49

نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو پرکشش نہ ہونے پر قتل کر دیا
کڈلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) بھارت میں نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو پرکشش نہ ہونے پر قتل کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو صرف اس بات پر قتل کردیا کہ وہ خوبصورت اور پرکشش نہیں تھا۔

(جاری ہے)

تامل ناڈو کی پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کی ایک ہفتے قبل شادی ہوئی تھی جس کا کہنا ہیکہ اس کی دوستیں اس کے شوہر کے خوبصورت نہ ہونے کا طعنہ دیتی رہتی تھیں اور دونوں کا جوڑ نہ ہونے کا بھی شکوہ کرتی تھیں جس پر خاتون نے شوہر کو رات گئے پتھروں کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد خاتون کو ہی قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :