Live Updates

سرگودھا اور گردونواح میں پیر اور منگل کی رات بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا

منگل 17 اپریل 2018 15:29

سرگودھا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سرگودھا اور گردونواح میں پیر اور منگل کی رات بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے جہاں موسم میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے وہاں پر عوام کیلئے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے، بارش کی وجہ سے صبح اور شام کے اوقات میں موسم میں ہلکی خنکی محسوس کی جارہی ہے ،شہریوں نے اس خوشگوار تبدیلی پر شکر ادا کیا اور کہا کہ اس تبدیلی سے گرمی کا زور کافی حد تک کم ہوا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :