حیدرآباد میں 24 گھنٹے میں 280 ملی میٹر بارش ریکارڈ

تعلقہ سٹی میں 268 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تعلقہ قاسم آباد میں 185 ملی میٹر کی برسات ہوئی،موسمیات

بدھ 10 ستمبر 2025 16:30

حیدرآباد میں 24 گھنٹے میں 280 ملی میٹر بارش ریکارڈ
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)گزشتہ 24گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش لطیف آباد میں ریکارڈکی گئی، جہاں 280 ملی میٹر بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد کے تعلقہ لطیف میں 280 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، تعلقہ سٹی میں 268 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تعلقہ قاسم آباد میں 185 ملی میٹر کی برسات ہوئی۔حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ تعلقہ دیہی میں 158 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :