سمندری طوفان شکتی کراچی سے 390 کلومیٹر دور

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں،محکمہ موسمیات

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:04

سمندری طوفان شکتی کراچی سے 390 کلومیٹر دور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شکتی سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

جاری الرٹ کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں آنے والا سمندری طوفان "شکتی" گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب کی طرف بڑھ گیا، اسی علاقے میں مزید شدید طوفان میں تبدیل ہوا ہے اور اب اس کا مرکز کراچی سے تقریبا 390 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں ہے۔

یہ 5 اکتوبر تک مغرب-جنوب مغرب کی طرف بڑھنے اور شمال مغرب اور ملحقہ وسطی شمالی بحیرہ عرب تک پہنچنے کا امکان ہے، 24 گھنٹوں کے دوران دوبارہ مڑ کر مشرق-شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہو جائے گا۔سندھ کے ساحل کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ سمندری حالات خراب سے انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے، ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

متعلقہ عنوان :