کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئ

پیر 8 ستمبر 2025 22:17

کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے علاقوں میں تیز آندھی یا گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر (مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی)، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، خیرپور،دادو،جامشورو،کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، سجاول، جیکب آباد اور گھوٹکی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔