سعودی عرب یو این ویمن کا رکن منتخب

منگل 17 اپریل 2018 15:43

نیویارک/ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب یو این ویمن کا رکن منتخب ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرد و زن میں مساوات کیلئے قائم اقوام متحدہ کے ادارے کی مجلس عاملہ کا رکن سعودی عرب کو منتخب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ بات اقوام متحدہ میں تعینات سعودی مشن نے ٹویٹر کے اپنے اکانٹ پر بتائی ہے۔ جنوری 2019سے رکنیت کی شروعات ہوگی۔سعودی مشن نے بتایا کہ مملکت کو 2019سے 2021تک یو این ویمن کونسل کی مجلس عاملہ کا رکن منتخب کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :