مسلح افواج ملکی جغرافیائی سرحدوں اور وطن عزیزکو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے سی پیک منصوبے کی بھی نگہبان ہے ‘وہ دن دور نہیں جب پاک چین دوستی کے عظیم منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گا

مسلم لیگ (ن) حلقہ نمبر پانچ کے راہنما قاری امتیاز احمد مغل کی بات چیت

منگل 17 اپریل 2018 15:43

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ نمبر پانچ کے راہنما قاری امتیاز احمد مغل نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نہ صرف ملکی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کر رہی ہیں بلکہ وطن عزیزکو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے سی پیک منصوبے کی بھی نگہبان ہے وہ دن دور نہیں جب پاک چین دوستی کے عظیم سی پیک منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گا ‘مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے بھی اسی تعمیر و ترقی سے متاثر ہو کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا اور آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن اور قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو بھاری مینڈیٹ دیا تا کہ آزاد کشمیر کو بھی تعمیر وترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے انہوں نے کہا مسلم لیگ آزاد کشمیر میں کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام چاہتی ہے تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی کے قیام ممکن ہو سکے اور بیس کیمپ کو مضطوب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے منصوبے شروع کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرائے گی۔

۔۔