ساہیوال، شادی شدہ لڑ کی نے خاوند سے جھگڑ کر کالا پتھر کھا کر خود کشی کر لی

منگل 17 اپریل 2018 15:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) نواحی چک 65/GDمیں ایک شادی شدہ لڑ کی رضیہ نے خاوند سے جھگڑ کر کالا پتھر کھا کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسی چک کے محمد اقبال کی بیوی رضیہ نے ساس بہو کی مبینہ لڑا ئی میں خاوند پر الزام لگایا کہ وہ ماں کی طرف داری کر تا ہے جس پر رضیہ کو اسکے خاوند نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سر زنش کی جس پر دلبر داشتہ ہو کر رضیہ نے کالا پتھر زہر کھا لیا جس سے بے ہوش ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔