افغانستان، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ، 16 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

منگل 17 اپریل 2018 16:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سولہ جنگجو ہلاک اور متعدد زخی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے سربراہ محمد زمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان صوبہ غزنی کے ضلع میوقار میں فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سولہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے متعدد طالبان کو گرفتار بھی کر لیا ۔ ۔