کامرس نیو ز

بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصد نمایاں کمی

منگل 17 اپریل 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)جولائی تامارچ بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصدنمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔منگل کو ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ بینکوں سے کارپوریٹ ٹیکس میں 12 ارب کمی ہوئی، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کے باعث 44 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔

(جاری ہے)

بینکوں کاسرمایہ کاری پر منافع کم ہونے سے ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کارپوریٹ ٹیکس پر 56 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔