آئندہ مالی سال پاکستان کے قومی ترقیاتی بجٹ میں350 ارب روپے یا17 فیصد کٹوتی کا سامنا

مالیاتی حالات سکڑنے اور نئے آرمڈ فورسز پلان کی منظوری وجہ ہیں

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے لئے پاکستان کے قومی ترقیاتی بجٹ کو 350ارب روپے یا 17فیصد کٹوتی کا سامنا ہے اس کی وجہ مالیاتی حالات سکڑنے اور نئے آرمڈ فورسز ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ منصوبہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس نے قومی اقتصادی کونسل کے لئے آئندہ بجٹ کے حوالے سی1.763 کھرب روپے کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی سفارش کی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 1.763 کھرب روپے میں سے 291ارب روپے کا انتظام غیر ملکی قرضہ دھندگان سے کیا جائے گا تاکہ ملک کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔وفاقی حکومت کا تجویز کردہ ترقیاتی کی بجٹ750 ارب روپے ہے اور چاروں صوبوں کے اکٹھے بجٹ کا تخمینہ 1.013 کھرب روپے ہے۔قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) جس کے سربراہ وزیراعظم ہیں،ان کو پبلک سیکٹر کا ترقیاتی بجٹ بڑھانے کا اختیار حاصل ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے لئے مخصوص تمام خصوصی پروگرامز بھی ترک کردئیے ہیں کیونکہ جولائی کے بعد نئی اسمبلی آئے گی۔دریں اثناء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے بجٹ میں معمولی اضافے کے لئے ہماری جنگ ابھی بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاع کے لئے ہماری ضروریات ریادہ ہیں اور ان کو جدید بنانے کے لئے ہم نے آرمڈ فورسز ڈویلپمنٹ پلان ترتیب دیا ہے،اس لئے وزارت خزانہ کی رائے ہے کہ اس کے پاس بڑا مطالبہ ہے اور ہمارا بڑا مطالبہ ترقی کا ہے اور ہمیں اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئی۔

متعلقہ عنوان :