ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کا تبادلہ گجرانوالہ کر دیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 17:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کا تبادلہ گجرانوالہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر غلام صغیر شاہد کو نیا ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کیا گیا ہے جو آئندہ ایک دوروز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر چکوال میں14ماہ تعینات رہے اور اپنے سخت رویے کی وجہ سے جانے جاتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ امجد نے بھی ڈاکٹر عمر جہانگیر کیخلاف صوبائی محتسب لاہور کو تحریری درخواست بھیجی تھی جس میں تابندہ امجد نے ڈاکٹر عمر جہانگیر کے رویے کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تابندہ امجد کی چھٹی پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے انہیں شوکاذ نوٹس دیا تھا اور اس حوالے سے تابندہ امجد اور ڈپٹی کمشنر کی آپس میں سخت تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ، تابندہ امجد کا موقف تھا کہ وہ ڈپٹی کمشنر کے ماتحت نہیں اور ڈپٹی کمشنر انہیں خواہ مخواہ ہراساں کر رہا ہے۔ بہرحال ڈاکٹر عمر جہانگیر کے تبادلے سے یہ تنازعہ از خود ختم ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :