پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ کا اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کا دورہ

منگل اپریل 18:09

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء)پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ/ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ضیا ء الرحمن نے دفتر ی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اس موقع پر عام لوگوں کے علاوہ حوالاتیوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہاکہ وہ خو د بھی گاہے بگاہے ایف آر کوہاٹ کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور وہ لوگوں کے مسائل سے آگاہی بھی حاصل کرتے ہیں اور ان کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہیں تاکہ معمولی نوعیت کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔