نواب ثناء اللہ زہری کی جکھرانی ہاوس آمد، میر اعجاز حسین جکھرانی سے انکے صاحبزادے کی انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی

جمعہ 8 مئی 2026 22:06

نواب ثناء اللہ زہری کی جکھرانی ہاوس آمد، میر اعجاز حسین جکھرانی سے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جھکرانی ہاؤس کراچی پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے انکے صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کے ناگہانی انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے انہوں نے کہا کہ نوجوان صاحبزادے کا انتقال میر اعجاز حسین جھکرانی اور ان کے خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے نواب ثناء اللہ خان زہری نے مرحوم کی بلند درجات کے لیے دعاء مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعاکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان میر زید حسین جھکرانی کی اچانک موت ایک بہت بڑا صدمہ ہے اللہ تعالی اس مشکل وقت میں جھکرانی خاندان کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے اس موقع پر میر عبدالنبی زہری چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری، ایڈووکیٹ علاؤ الدین زہری، حاجی عبدالستار زہری و دیگر پارٹی اراکین ان کے ہمراہ تھے۔