گورنرخیبرپختونخوا سےلیکروس کھیل کےکھلاڑی فہیم اللہ کی ملاقات، مسائل اور درکار سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعہ 8 مئی 2026 18:55

گورنرخیبرپختونخوا  سےلیکروس    کھیل کےکھلاڑی فہیم اللہ کی ملاقات، مسائل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے لیکروس کھیل کے مایہ ناز کھلاڑی فہیم اللہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں انہیں صوبہ میں اپنے کھیل سے متعلق مسائل اور درکار سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کی شکایات افسوسناک ہیں ۔