شجاعت حسین نے پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات کر دی

جمعہ 8 مئی 2026 22:48

شجاعت حسین نے پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

پارٹی سربراہ شجاعت حسین سے مرکزی جنرل سیکرٹری طارق حسن، پنجاب کے صدر ملک سمین خان، لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے ملاقات کی ۔ندیم پہلوان نے چودھری شجاعت کو لاہور میں پارٹی کی تنظیموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔چودھری شجاعت نے پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات جاری کیں۔