پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع سردار منصب علی ڈوگر 16ویں ڈیفنس سروسز کی نمائش اور کانفرنس میں شرکت ملایشیاء کے دورے پر ہیں

منگل 17 اپریل 2018 18:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ملائشین وزیردفاع کی دعوت پر پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع سردار منصب علی ڈوگر ملائشیا کے دورے پر ہیں‘ یہاں پر وہ سولہویں ڈیفنس سروسز کی نمائش اور کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں جو کہ کل اختتام پذیر ہوگی- وہ اس کانفرنس کے دوران ملائشین حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا- پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع سردار منصب علی ڈوگر کانفرنس میںشرکت کے لئے آنے والے ممالک پولینڈ‘قزاخستان اور برطانیہ کے مندوبین سے بھی ملاقاتیں کریں گی-