گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنمانگہت اورکزئی کی ملاقات

جمعہ 8 مئی 2026 18:10

گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنمانگہت اورکزئی کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنمانگہت اورکزئی نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں پارٹی کے تنظیمی معاملات اور شعبہ خواتین کی فعالیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مالاکنڈ کے بعد پشاور ڈویژن کا ورکر کنونشن ہورہا ہے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی یہ سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔انہوں نے پارٹی کےلئے نگہت اورکزئی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔نگہت اورکزئی نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے پارٹی کارکنوں سے محبت اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کو سراہا۔