گورنرخیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماخرم شہزاد کی ملاقات

جمعہ 8 مئی 2026 18:15

گورنرخیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماخرم شہزاد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماخرم شہزاد نے ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں ضلعی صدر اٹک اعظم خان اور تحصیل حضرو کے صدر حاجی احسن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت اور عوامی پزیرائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عوام نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت پر اعتماد کرتے ہیں ، وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار پر پورے ملک کے پارٹی کارکن فخر کرتے ہیں۔