ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کے لئے خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،عارف رحیم

منگل اپریل 19:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی عارف رحیم نے کہا ہے کہ کرپشن ایک معاشرتی برائی ہی جس کے خاتمی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا پڑے گا، کرپشن کا اقتصادی، سماجی ثقافتی، سیاسی اور قانونی پہلوئوں پر گہر ا اثر پڑتا ہے ۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے عورتیں موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرت ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جامعہ کی طلبات سے کہا ہے کہ آپ لوگ بھی ہماری اس مہم کا حصہ بنئے اور ہم سب مل کر کام کر یںتاکہ ہمارا ملک ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہو سکے۔ اڈیشنل رجسڑار فاطمہ جنا ح یونیورسٹی ہمایوں اقبال نے سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہو گے تب تک معاشرتی برائیاں جنم لیتی رہی گی۔ سیمینار کے آخر میں اڈیشنل رجسڑار ہمایوں اقبال نے مسٹرعارف رحیم کو شلیڈ پیش کی اور یونیورسٹی میں اینٹی کرپشن واک کا اہتمام کیا گیا۔