Live Updates

شریف فیملی کی سیاست اب بند گلی میں داخل ہو چکی،احتساب کو انتقام کانام دینے سے بھی عوام ان کا ساتھ نہیں دینگے،ڈاکٹر نوشین حامد

لیگی اراکین اسمبلی بھی ان کی حقیقت جان چکے ہیں،اب ہر روز ن لیگ کی وکٹیں اڑیں گی عوام عمران خان کا ساتھ حق اور سچ کی وجہ سے دے رہے ہیں ،پی ٹی آئی رہنماء

منگل 17 اپریل 2018 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی سیاست اب بند گلی میں داخل ہو چکی ہے۔احتساب کو انتقام کانام دینے سے بھی عوام ان کا ساتھ نہیں دینگے۔لیگی اراکین اسمبلی بھی ان کی حقیقت جان چکے ہیں۔اب ہر روز ن لیگ کی وکٹیں اڑیں گی۔عوام عمران خان کا ساتھ حق اور سچ کی وجہ سے دے رہے ہیں کیونکہ تیس سال تک دو پارٹیاں ہی قوم کو بیوقوف بناتے آئے ہیں لیکن اب دھندلی زدہ حکمرانوں کے خاتمے کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر کینٹ میں ایک پارٹی میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کی بیس سالہ جدوجہد رنگ لانے لگی ہے ۔پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کو کے پی کے میں کام کرنے کا موقعہ ملا ہے ۔کے پی کے میں پولیس ،صحت اور تعلیم کے محکمے اپنی مثال آپ بن چکے ہیں ۔کرپشن کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کے علاوہ کسی پارٹی نے عملی طور پر اقدامات نہیں کیے ۔انہوں نے کہا پنجاب کے منصوبوں میں سب سے زیادہ کرپشن اور کمیشن اکٹھا کیا گیا ہے ۔ابھی نندی پور اور نیلم جہلم کی بھی باری آنے والی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات