پاکستانی قوم کی خوشحالی مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ،الیکشن میں انتشار کی سیاست دفن کردیں گے ، ملک محمد افضل کھوکھر

منگل اپریل 20:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) رائے ونڈ کے تھیم جٹ برادران نے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی آئندہ جنرل الیکشن میں بھرپور حمائت کا اعلان کردیا ،جٹ برادری کے سربراہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے چیف آرگنائزر امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 173چودھری عشرت بھلراور مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے نائب صدر چودھری انعام بھلر کی وساطت سے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے چوک بابا دولہ مولا میں تھیم جٹ برادران احسان جٹ تھیم اور عرفان جٹ تھیم سے کارنر میٹنگ کی ،جس میں جٹ برادری کے رہنماء چودھری اعجاز سندھو بھی موجود تھے ،اس موقع پر ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ میاں نوازشریف پاکستان کی ترقی کا سنبل ہیں ،پاکستان کا ہر محب وطن ملکی سالمیت اور بقاء کی جنگ میں میاں نوازشریف کیساتھ کھڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی خوشحالی مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ہے ،،الیکشن میں انتشار کی سیاست دفن کردیں گے ،میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کا ترقی پسندویژن اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ جیت کا باعث بنے گا ،انہوں نے کہا کہ جٹ تھیم برادران نے ان کو جو عزت دی ہے وہ اس کا جلد قرض اتاریں گے ،امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 173چودھری عشرت بھلر نے کہا کہ اہلیان حلقہ کی سب سے بڑی خوش نصیبی افضل کھوکھر کا ان کے درمیان موجود ہونا ہے ،جنہوں نے اپنے موجودہ دور میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ،نائب صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن چودھری انعام بھلر نے کہا کہ افضل کھوکھر نے رائے ونڈ کو مثالی شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،قبل ازیں انہوں نے چودھری انعام بھلر کے فارم ہائوس پر بھلر برادران کیساتھ الیکشن کے حوالے سے اہم میٹنگ کی ،ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے ڈپٹی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ ڈاکٹر محمد شعیب کے جواں سالہ بیٹے عمرشعیب کی وفات پر تعزیت بھی کی ،عمر شعیب ایک تیز رفتار آٹو رکشا کی ٹکر کے باعث دم توڑ گیا ،رکشا ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،افضل کھوکھر نے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد ڈاکٹر شعیب کو مقدمہ کے سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :