جاپان میں پیشاب کے نمونوں کے ذریعے سرطان کا ٹیسٹ کرنے کی تیاری

منگل 17 اپریل 2018 20:22

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)جاپان کی ایک کمپنی پیشاب کے نمونوں کے ذریعے سرطان کا ٹیسٹ کرنے والی ہے،جسے اس نے پہلا تجربہ قرار دیا ہے،اس سے جان لیوا بیماری کا پتہ لگانے میں بڑی مدد ملے گی۔ انجینئرنگ اور آئی ٹی ای بڑی کمپنی ہیٹاچی نے دو برس قبل پیشاب کے نمونوں سے چھاتی اور بڑی آنتکے سرطان کی تشخیص کرنے کی بنیادی ٹیکنالوجی بنائی تھی۔

(جاری ہے)

یہ اب تقریباً پیشاب کے 250 نمونے کا استعمال کرکے ٹیسٹ کے اس طریقے کا تجربہ کریگی،جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ کمرے کی درجہ حرارت میں نمونے میں رکھے جانے والے معائنے کیلئے درست ہے کہ نہیں،یہ بات ہیٹاچی کے ترجمان چہارو اوڈیرا نے فرانسیسی خبررساںادارے کو بتائی۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس طریقہ کو عملی طور پر استعمال میں لایا گیا تو یہ سرطان کا معائنہ کرنے والے لوگوں کیلئے نہایت آسانی کا باعث بنے گا کیونکہ اس میں خون کے نمونوں کے لئے طبی تنظیم میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ طریقہ بچوں کے سرطان کی تشخیص کیلئے بھی کیا جائے گا