نائجیریا ، مسلح افراد نے چار پولیس اہلکاروںکو قتل کردیا

منگل 17 اپریل 2018 20:29

ماکوردی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) نائجیریا کی وسطی ریاست بینیو میں مسلح افراد نے چار پولیس اہلکاروںکو قتل کردیا ہے،یہ بات پولیس نے گزشتہ روز بتائی۔یہ کسانوں اور گڈریوں کے درمیان خونریز تصادم کے شکار علاقے میں تازہ ترین شورش ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ ریاست کے لوگو علاقے کے مقام انیبے میں اتوار کی رات اور پیر کی علی الصبح پیش آیا جب پولیس حملے کی زد میں آگئی۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس لمحے پولیس کے چار اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،یہ بات ریاستی پولیس کے ترجمان موسد یامو نے بتائی۔انہوں نے مزید کہا حملہ آوروں کا پیچھا کرنے کے لئے اضافی فورسز اور پولیس طیارے روانہ کردئیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :