
فاٹا تک اعلیٰ عدلیہ کی توسیع کے بل کی منظوری پہلی فتح ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان
منگل 17 اپریل 2018 21:09
(جاری ہے)
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تباہ شدہ گھروں اور املاک کی تعمیر کے لئے دی جانے والی رقم انتہائی کم ہے، اس کی مالیت میں اضافہ کیا جائے، فاٹا کی تعمیر و ترقی اور بحالی کے لئے ایک ہزار ارب روپے کا پیکج دیا جائے۔
فاٹا کو این ایف سی میں 3فیصد حصہ دیا جائے، سی پیک کے ثمرات پر سب سے زیادہ حق فاٹا کے عوام کا ہے۔ تیس ہزار قبائلی نوجوانوں کو ایف سی میں بھرتی کیا جائے، نادرا کا قبلہ درست کیا جائے اور قبائلی عوام کے لئے شناختی کے اجراکو آسان بنایا جائے۔ چیک پوسٹوں کی تعداد کم کی جائے اور اس پر پشتو بولنے والے مرد و خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ فاٹا اصلاحات کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کا مصمم ارادہ کیا ہے۔فاٹا کا مسئلہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بھرپور تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی فاٹا کے امیر سردار خان، سیکرٹری جنرل محمد رفیق آفریدی، نائب امیر ڈاکٹر منصف خان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ اور جے آئی یوتھ فاٹا کے صدر محمد نوید بھی شریک تھے۔ سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ فاٹا کے عوام پر ستر سال سے کالا قانون ایف سی آر مسلط ہے جس نے ان کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کئے ہیں، جماعت اسلامی کی کوششوں سے سینیٹ میں سینیٹ آف پاکستان اور پشاور ہائی کورٹ کے اختیارات کی توسیع کا بل سینیٹ سے پاس ہوگیا ہے۔ اس بل کا پاس ہونا انضمام کی جانب لمبی جست ہے، انشاء اللہ بہت جلد فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ ہوگا اور فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کا مسئلہ اتنا پیچیدہ نہیں جتنا بنادیا گیا ہے، صدر مملکت ایک حکم کے ذریعے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کا اعلان کرسکتے ہیں ۔ صدر مملکت سے اپیل ہے کہ وہ قبائلی عوام پررحم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ہر کام میں فوج کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، ہر چیز فوج پر ڈالنا درست نہیں، پاکستان میں امن فوج کی وجہ سے ہے، پاکستان کو شام اور لبنان بننے سے بچانے میں فوج کا اہم کردار ہے۔ ملکی اداروں کو بدنام کرنے کا رویہ درست نہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنی کمزوریاں دور کرنی چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے قبائلی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی۔ ہم نے سڑکوں پر، قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت ہر جگہ قبائلیوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ جماعت اسلامی فاٹا کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ فاٹا کے حقوق کے لئے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.