سندھ کی تباہی اور وسائل کی بے دریغ لوٹ مار میں سندھ کی کرپٹ قیادت اور بیوروکریسی کا بڑا کردار ہے،مجاہد چنا

منگل 17 اپریل 2018 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ سندھ کی تباہی اور وسائل کی بے دریغ لوٹ مار میں سندھ کی کرپٹ قیادت اور بیوروکریسی کا بڑا کردار ہے۔ ایسی عوام دشمن اور ظالم قیادت سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ ٹولے سے انتقام لیکر سندھ میں حقیقی تبدیلی کا آغاز کریں۔

ان شاء اللہ ایم ایم اے سندھ کے عوام کو متبادل اور صادق و امین قیادت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے نائب صدر میاں جاوید لاشاری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابل اور دیانتدار قیادت کے فقدان کی وجہ سے تیل گیس اورکوئلہ سمیت قدرتی دولت سے مالا مال خوشحال سندھ کے عوام آج مفلوک الحال اور بد حالی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سمیت صوبہ میں 18گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ صاف پانی کی عدم فراہمی، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی عوام محروم ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور واٹر کمیشن کے حالیہ بیان سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمکتا دمکتا اور خوشحال سندھ سمیت حقیقی تبدیلی کیلئے عوام اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :