سعد رفیق کی وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ون ٹو ون ملاقات، پارٹی امور کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 17 اپریل 2018 21:02

سعد رفیق کی وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ون ٹو ون ملاقات، پارٹی امور کے ساتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک مرتبہ پھر ون ٹو ون ملاقات کی گزشتہ دو روز کے دوران سعد رفیق کی وزیراعلیٰ پنجاب سے یہ تیسری ملاقات بتائی گئی ہے ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملاقات کی موجودہ سیاسی صورتحال،نیب ریفرنسز اور الیکشن 2018ء سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی امور کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات کے ایجنڈے میں پارٹی امور کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے تحفظات شامل تھے۔