وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نیب کی کاروائیوں کی حمایت کردی

اگر آپ اپنا کام محنت سے کریں گے تو نیب یا کوئی دوسرا آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا، وزراء اور سرکاری ملازمین کے نام خصوصی پیغام

muhammad ali محمد علی منگل 17 اپریل 2018 19:32

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نیب کی کاروائیوں کی حمایت کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نیب کی کاروائیوں کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے نیب کی حالیہ کاروائیوں کے تناظر میں بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب احتساب کا ادارہ ہے جو اپنا کام کر رہا ہے۔ شہباز شریف نے پنجاب کے وزراء اور سرکاری محکموں کے ملازمین کے نام جاری خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ نیب احتساب کا ادارہ ہے جو اپنا کام کر رہا ہے، آپ لوگ بھی اپنا کام محنت سے کریں۔ اگر آپ اپنا کام محنت سے کریں گے تو نیب یا کوئی دوسرا آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :