سندھ میں نگراں حکو مت کے قیام کے لئے قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے

منگل 17 اپریل 2018 21:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سندھ میں نگراں حکو مت کے قیام کے لئے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ مشاورت کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے فنکشنل مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار اور پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان، عمران اسماعیل اور فیصل وواڈا سے ابتدائی بات چیت کی ہے۔

خواجہ اظہار الحسن سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کی تجاویز کے لئے بہت جلد اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں شروع کرینگے۔اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے نام حکومت کو بھیجے جائینگے۔ بعدازاں اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان بھی باضابطہ مشاورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :