کالاشاہ کاکو، پارٹیاں تبدیل کرنیوالے کسی کے وفاد ار نہیں ،پیر اشرف رسول

018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ لوٹا لیگ سے ہوگا،مسلم لیگ ن کے رکن پنجا ب اسمبلی

منگل اپریل 21:41

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجا ب اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ پارٹیاں تبدیل کرنیوالے کسی کے وفاد ار نہیں ،2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ لوٹا لیگ سے ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چک 44کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے معائنہ کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوسی چیئرمین رانا عمران قیصر ، وائس چیئرمین محمد آصف کھوکھر ،رانا قمر عباس،شبیر حسین بھٹی ، حمزہ ریاض و دیگر لیگی راہنماء بھی انکے ہمراہ تھے ۔ پیر اشرف رسول کا کہنا تھا کہ وفاداریاں تبدیل کرکے مسلم لیگ ن کی کارکردگی اور مقبولیت کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی سے ان کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔۔مسلم لیگ ن نے شیخوپورہ کے عوام کو موٹر وے ، یونیورسٹی ،ہسپتال ، کارپٹ روڈ اور سٹرکوں کی شکل میں سنہرا مستقبل دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں سی پیک منصوبہ کے تحت ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور انشاللہ یہی قیادت اسکی تکمیل کریگی۔