وزیرمملکت بلال اظہر کیانی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی ترقی میں تعاون پر تبادلہ خیال

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:10

وزیرمملکت  بلال اظہر کیانی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیرمملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سینئر سرکاری مشیر میٹ کلینسی کے ہمراہ جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پاکستان کی میکرو اقتصادی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقتصادی استحکام کو معاشی ترقی میں بدلنے کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو جدید سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جین میریٹ نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کا عزم دہرایا۔