غلط فیصلے پر امریکی کھلاڑی کورٹ میں ہی امپائر پر برس پڑے

منگل 17 اپریل 2018 21:53

مونٹی کارلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) امریکی ٹینس کھلاڑی جیرڈ ڈونلڈسن غلط فیصلہ دینے پر کورٹ پر ہی امپائر پر برس پڑے اور میچ ختم ہونے کے بعد امپائر سے ہاتھ ملائے بغیر ہی چل دیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مونٹی کارلو ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میچ کے دوران اسپینش کھلاڑی راموس کی سروس آؤٹ تھی لیکن امپائر آرناٹ گاباس نے اسے ان قرار دے دیا جس پر عالمی نمبر 51 ٹینس اسٹار ڈونلڈسن امپائر پر برس پڑے۔ڈونلڈسن کو پہلے راؤنڈ میں حریف اسپینش کھلاڑی راموس وینولاس کے ہاتھوں 6-3 اور 6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ڈونلڈسن نے شکست کے بعد مخالف کھلاڑی سے اپنے رویئے پر معافی مانگی لیکن امپائر سے ہاتھ ملائے بغیر ہی چلے گئے۔