نواز شریف اور مریم نواز ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر آباد کہہ کر جا رہے ہیں

نیب عدالت میں جاری کیسز کا فیصلہ سابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں سنایا جائے گا: نبیل گبول کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی منگل 17 اپریل 2018 20:57

نواز شریف اور مریم نواز ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر آباد کہہ کر جا رہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر آباد کہہ کر جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کل لندن روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث لندن روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نبیل گبول کا دعوی ہے نواز شریف اور مریم نواز ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر آباد کہہ کر جا رہے ہیں۔ نیب عدالت میں جاری کیسز کا فیصلہ سابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں سنایا جائے گا۔ اب یہ فیصلہ عدالت کو کرنا ہوگا کہ سزا کی صورت میں نواز شریف اور مریم نواز کو واپس لایا جائے گا یا نہیں۔