نواز شریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں ذاتی اقتدار ہے، مولا بخش چانڈیو

منگل 17 اپریل 2018 22:32

نواز شریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں ذاتی اقتدار ہے، مولا بخش چانڈیو
ناسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمانسینیٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ننواز شریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں ذاتی اقتدار ہے، نواز شریف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹرنولابخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کی بے توقیری کی تاریخ کا ذکر تو کیا لیکن اپنا کردار کیوں بھول گئے۔نواز شریف 35سالوں سے جمہوریت مخالف سازشوں میں اپنے کردار پر قوم سے معافی مانگیں۔

نواز شریف نے جونیجو سے لے کر محترمہ بینظیر بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سمیت ہر وزیراعظم کے خلاف سازش کی۔ ترجمان پی پی پی نے کہا کہ نواز شریف اپنے کردار پر پشیمانی کا اظہار کرتے تو لگتا کہ شاید انہیں پچھتاوا ہے۔پشیمانی اور پچھتاوے کے بنا نواز شریف جتنی چاہے تقریریں کریں کوئی انہیں سنجیدہ نہیں لے گا۔

(جاری ہے)

عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے ڈالنے والے نواز شریف کی زبان سے ووٹ کو عزت دو کی بات اچھی نہیں لگتی۔

نواز شریف پارلیمنٹ کو عزت دیتے تو آج ملک اس حال سے نہ گذر رہا ہوتا۔آئین کو عملی طور پر معطل رکھ کر نواز شریف نے چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کئے۔ سینیٹر مولابخش چانڈیو ن کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کو ربڑ سٹمپ بنا کر نواز شریف محلات میں بیٹھ کر فیصلے کرتے رہے،پی پی پی نے جمہوری عمل کو مستحکم کیا نواز شریف نے اسے خاندانی اقتدار میں بدل دیا۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :