پنیاری تھانہ کی حدود مرزا ریلوے پھاٹک پر ڈکیتی کی واردات

نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے بیوپاری سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم لوٹ لی

منگل 17 اپریل 2018 22:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پنیاری تھانہ کی حدود مرزا ریلوے پھاٹک پر ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے بیوپاری سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم لوٹ لی، بیوپاری اشتیاق قریشی ٹنڈوالہیار سے مویشی فروخت کرکے واپس آرہا تھا کہ ملزمان کو شکار بن گیا، ڈکیتی کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :