راولپنڈی، ہا ئی وے بلڈنگ کنسٹرکشن ایسو سی ایشن کا 15نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے احتجا جی ریلی

تما م مطا لبا ت کے تسلیم کئے جا نے تک احتجا ج جا ری رہے گا، صدر را جہ لا ل حسین و دیگر مقررین کا خطاب

منگل 17 اپریل 2018 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پنجا ب کے دیگر ڈویژنوں کی طر ح راولپنڈی میں بھی ہا ئی وے بلڈنگ کنسٹرکشن اور مینٹی نینس ایسو سی ایشن آف ایسو سی ایٹ انجینئر ز بھی اپنے 15نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے دفا تر کی تا لہ بندی کر تے ہو ئے سڑکو ں پر نکل آئے،اس موقع پر ایسو سی ایشن کے عہدیدا را ن و ممبرا ن نے سول لا ئن راولپنڈی میں ہڑتا لی کیمپ لگا یااور ایسو سی ایشن کے صدر را جہ محمد سجا د کی قیا دت میں سول لا ئن مین سٹرک تک احتجا جی ریلی نکا لی گئی،اس مو قع پرآل پاکستان کلر کس ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر سر دا ر محمد حنیف،ڈویژن کے صدر را جہ لا ل حسین،جنرل سیکر ٹری محمد ریا ض بیگ،وحید مرا د،سیکر ٹری آل پاکستان پی ڈبلیو و سی ور کرز یو نین راولپنڈی کے جنرل سیکر ٹری محمد ریا ض مغل،اور کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کے عہدیدا را ن ملک محمد ظہیر،ملک محمد تنویر،النا صر اینڈ کو،فوا ج عبا سی،لنگڑیا ل اینڈ کو و دیگر نے بھی احتجا جی ریلی میں شر کت کی، مظا ہرین سے خطا ب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ تما م مطا لبا ت کے تسلیم کئے جا نے تک احتجا ج جا ری رہے گا، حکو مت سکیل 16 کا کو ٹہ 50 فیصد تک بڑھا نے، ایس ڈی او کی پر مو شن کا کو ٹہ سنیا ر ٹی کی بنیا د پر بڑھا کر25 فیصد کر نے،ایس ڈی او کی خا لی سیٹ کا چا ر ج سب انجینئر ز کو دینے،پر مو شن کے لئے محکمہ انٹی کر پشن سے انکوا ئری نہ ہو نے کا سر ٹیفکیٹس حا صل کر نے،سب انجینئر ز کا ایکسین شپ کا کو ٹہ13 فیصد اور بی ٹیک کا کو ٹہ 7 فیصد لا گو،کنٹریکٹ سب انجینئر ز کو مستقل کروا نا،اور کنٹریکٹ سر وس کا دو را نیہ ریگو لر سر وس میں شا مل کر نے،فیلڈ سٹا ف کو فیو ل دینے،بی ٹیک آنرز کی ڈگری کو ایس ای سی سے منظو ر شدہ اسے تسلیم کر نے اور سب انجینئر ز کی سنیا ر ٹی لسٹ کی پندرہ یو م میں اصلا ح کر نے کے درینہ مطا لبا ت کو تسلیم کر ے،بصور ت دیگر ہما را حتجا ج جا ری رہے گا اس دوران دفا تر کی تا لہ بندی رہی گی۔