پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی انتقال کر گئے

بدھ اپریل 08:50

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی انتقال کر گئے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) انٹرنیشنل ہاکی پلیئر، کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے خزانچی و سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ رازق ربانی (مشیر بھائی) جو کینسر کے مرض مبتلا تھے رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرحوم کا نماز جنازہ فاروق اعظم مسجد میں ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

جنازے میں عزیز و اقارب کے علاوہ پروفیسر اعجاز فاروقی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، سندھ ٹگ آف وا ر کے سیکریٹری جاوید اقبال، محسن علی خان، گلفراز احمد خان، مبشر مختار، ڈاکٹر عارف حفیظ، انجینئر عارف وحید، طارق خان،کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔