پاک،ایران سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کا حملہ،

جھرپوں میں تین ایرانی اہلکارہلاک سرحد چوکی پرحملے میں ایک سینئر پولیس افسرہلاک،بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے سے دوسپاہی ،جھڑپوںمیں تینوں حملہ آوربھی ہلاک

بدھ 18 اپریل 2018 12:13

پاک،ایران سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کا حملہ،
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاک ایران سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں تین ایرانی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہاکہ سیستان بلوچستان صوبے کے میرجاوہ شہر میں سرحدی چوکی پر حملے میں ایک ایرانی پولیس افسر ہلاک ہوا جبکہ دو سپاہی بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے سے ہلاک ہوئے، دو گارڈز کی شناخت واحد حسین زادہ اور ابوالفضل غلام پور کے نام سے ہوئی۔

اس حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے دوران میرجاوہ سرحد پر دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں میرجاوہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے 10 ایرانی بارڈر گارڈز ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2005 سے 2010 کے دوران سیستان بلوچستان کو جہادی گروپ جنداللہ کی بغاوت کا سامنا رہا اور 2010 کے وسط میں ان کے لیڈر کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔