کنگ عبدالله ہسپتال کے ایک بستر پر دو دو مریضوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تحریک انصاف حکومت کی قلعی کھل گئی

بدھ اپریل 14:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ کے وارڈز میں ایک بستر پر دو مریض لٹا دیئے گئے ہیں، ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کی تصادیر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ہونے والی تصاویر سے معلوم ہو رہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کی حالت زار کیا ہے اور صوبائی حکومت کے دعوئوں کے برعکس ایک ہی بستر پر ایک سے زیادہ مریض حکومتی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہسپتالوں کی انہی حالت زار نے تحریک کے انصاف کے نئے پاکستان کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کی حالت زار ایک الگ ہی داستان بن گئی، خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت بیرون شہر اپنے صوبہ کی مثالیں دیکر گن گاتے نہیں تھکتی اور اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے زمین و آسمان کے قلابے ملانے لگتی ہے مگر گاہے بگاہے ایسے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جو حکومتی دعوئوں کی قلعی کھول دیتے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کا شرمناک کارنامہ منظر عام پر آ گیا ہے، تحریک کے انصاف کے نئے پاکستان کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ہے، خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کی حالت زار ایک الگ ہی داستان بن گئی ہے۔ مانسہرہ کے سرکاری ہسپتال کی تصاویر نے تبدیلی کے کھوکھلے نعروں کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔