گروہی فسادات، مالی سے ہزاروں افراد کی ہجرت

بدھ 18 اپریل 2018 14:45

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ مالی میں دوگون اور پیول برادریوں کے درمیان فروری سے جاری فسادات کے تناظر میں تین ہزار افراد برکینافاسو ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مالی کے وسطی حصے میں ان دونوں برادریوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہی کہ اغوا اور قتل کے خوف سے ان افراد نے پیدل سفر کرتے ہوئے سرحد عبور کی۔واضح رہے کہ برکینا فاسو میں پہلے ہی مالی سے تعلق رکھنے والے 24 ہزار مہاجرین مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :