پابندیوں سے متعلق نئی پالیسی نامنظور، صحافیوں نے پینٹاگون میں دفترخالی کردئیے

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:59

پابندیوں سے متعلق نئی پالیسی نامنظور، صحافیوں نے پینٹاگون میں دفترخالی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) امریکا میں 30 سے زائد نیوز اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی پر دستخط سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

درجنوں صحافیوں نے امریکی محکمہ دفاع میں اپنے دفاتر خالی کردیے، پینٹاگون کاپریس ایریا بھی سنسان ہو گیا۔میڈیا اداروں نے نئی پالیسی کو آزادی صحافت اور آزادانہ رپورٹنگ کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔ ایک بیان میں کہا کہ پابندیاں امریکی فوج کی رپورٹنگ کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن نے اسے صحافتی آزادی کے لیے سیاہ دن قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :