امریکی محکمہ جنگ کے وزیرپیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دوران پرواز شگاف پڑگیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:59

امریکی محکمہ جنگ کے وزیرپیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دوران پرواز ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) امریکی محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دوران پرواز شگاف پڑگیا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون کے مطابق سیکرٹری وار بیلجیئم میں نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس امریکا جا رہے تھے۔دوران پرواز پیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈمیں دراڑ پڑگئی۔بعد ازاں طیارے کی برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی جس دوران تمام افراد محفوظ رہے۔