
لندن میں گزشتہ سال اربوں روپے مالیت کے 80 ہزارفون چوری ہونے کا انکشاف
جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:59

(جاری ہے)
پولیس کو یہ نیٹ ورک اس وقت بے نقاب ہوا جب گزشتہ دسمبر میں ایک خاتون نے اپنے آئی فون کی لوکیشن ایپ کے ذریعے ہیتھرو ائیررپورٹ کے قریب ایک گودام تک پہنچنے کا سراغ دیا جس کے بعد وہاں سے ہانگ کانگ روانہ ہونے والے کنٹینرز میں ایک ہزار چوری شدہ آئی فونز برآمد کیے گئے۔
سینئر ڈیٹیکٹو مارک گوئن کے مطابق یہ جرم کسی انفرادی چور کا کام نہیں بلکہ صنعتی پیمانے پر منظم کاروبار ہے، چوری شدہ فونز غیر ملکی منڈیوں میں 5 ہزار ڈالر تک فروخت ہوسکتے ہیں۔پولیس کے مطابق جرائم کا نیٹ ورک 3 درجوں پر مشتمل ہے، نچلی سطح پر وہ چور جو زیادہ تر ای بائیکس پر سوار ہو کر فون چھینتے ہیں، درمیانی سطح پر دکاندار اور خریدار جو یہ فون خرید کر آگے بیچتے ہیں جب کہ اعلی سطح پر وہ ایکسپورٹرز جو انہیں غیر ملکی منڈیوں میں بھیجتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 64 ہزار فون چوری ہوئے تھے اور 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 80 ہزار تک پہنچ گئی جب کہ مارچ 2024سے فروری 2025کے دوران ایک لاکھ سے زائد فون چوری کے کیسز رپورٹ ہوئے تاہم صرف 495 افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی، یعنی ہر 200 کیسز میں صرف ایک میں کارروائی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے کی کارروائیوں میں 40 ہزار پاونڈز نقدی اور 5 چوری شدہ فون موقع پر برآمد ہوئے، دسمبر سے اب تک 4 ہزار آئی فونز پولیس کے قبضے میں آچکے ہیں جو جنوب مغربی لندن کے پٹنی اسٹور روم میں رکھے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق یہ جرم انتہائی منافع بخش اور کم خطرہ ہے، ایک چور ایک فون سے اوسطا 300 پاونڈز کماتا ہے جو کم از کم اجرت سے 3 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلنج پہچان اور گرفتاری ہے کیونکہ ای بائیکس پر سوار نقاب پوش چور تیزی سے حملہ کرکے فرار ہو جاتے ہیں اور مصروف سڑکوں پر ان کا پیچھا کرنا پیدل چلنے والوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر لارنس شرمین کے الفاظ میں جب ایک فون کی قیمت ہزار پاونڈ ہو تو سڑک پر اسے ہاتھ میں پکڑ کر چلنا ایسے ہی ہے جیسے جیب سے ہزار پاونڈ نکال کر ہوا میں لہرانا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت میں ہاتھیوں کی آبادی میں ایک چوتھائی کمی، نئے سروے میں انکشاف
-
لندن کی مسجد کا چیریٹی ایونٹ، خواتین کی دوڑ مقابلے میں شرکت پر پابندی کو تنقید کا سامنا
-
ٹرمپ کا نیا متنازع بیان، وائٹ ہاس سیکرٹری کے ہونٹوں کو مشین گن قرار دے دیا
-
پاکستان نے 7 بھارتی طیارے گرائے تھے، ٹرمپ نے پھرمودی کو آئینہ دکھا دیا
-
ٹرمپ سیول میں چینی صدرسے ملاقات کیلئے تیارہیں، امریکی وزیرخزانہ
-
امریکی محکمہ جنگ کے وزیرپیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دوران پرواز شگاف پڑگیا
-
لندن میں گزشتہ سال اربوں روپے مالیت کے 80 ہزارفون چوری ہونے کا انکشاف
-
پابندیوں سے متعلق نئی پالیسی نامنظور، صحافیوں نے پینٹاگون میں دفترخالی کردئیے
-
خراب انجن کے باعث ٹائٹن آبدوز کو حادثہ پیش آیا, تحقیقات میں انکشاف
-
مودی کی ٹرمپ کو روس سے تیل نہ خریدنے کی مبینہ یقین دہانی پر بھارت کا ردِ عمل آگیا
-
ٹرمپ کی مودی کی تعریف ، بعد میں طنزکے نشترچلا دیئے
-
اسرائیل نے 90 شہدا کے جسد خاکی واپس کردئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.