پاکستان کرکٹ کپ کیلئے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 15:15

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سٹی ٹریفک پولیس فیصل ۱ٓباد نے پاکستان کرکٹ کپ کے ڈے اینڈ نائٹ میچز کیلئے ٹریفک کا جامع پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 25 اپریل سے 6 مئی تک 2ڈی ایس پیز ،15انسپکٹرز اور 98ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔چیف ٹریفک آفیسر فیصل ۱ٓباد نے بتایا کہ عوام کو رش سے بچانے کیلئے ٹریفک کی تین ریزروز بھی قائم کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

انہوںنے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی ویجیلنس ٹیمیں اچانک ڈیوٹی چیک کریں گی اور اس کی خفیہ رپورٹس بھی مرتب کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے پارکنگ ایریا ز بھی مختص کئے جارہے ہیںجس کے مطابق آفیشلز کی گاڑیاں فن لینڈ پارکنگ میں،وی آئی پی گاڑیاں نصرت فتح علی خاں آڈٹیوریم اور پرائیویٹ گاڑیاں اندورن منرواکلب پارک کی جا سکیں گئی اسی طرح جنرل پارکنگ کیلئے ٹھنڈی کھوئی موڑ بلا ل روڈ پر پارک کی جا سکیںگی اس کے علاوہ دفتر موڑ تا گورایہ موڑ ، آئوٹ گیٹ اسٹیڈیم تا جانب اسلام نگر دیوار کے ساتھ اور پارکنگ لنڈا موڑ تا بیر ئیر کمشنر آفس تک ہو سکے گی جس کی رہنمائی کیلئے واضح آگاہی بورڈز کے علاوہ ٹریفک وارڈنز بھی موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان میچوں کیلئے 21بیرئیرز پوائنٹس بھی قائم کر دئیے گئے جن میں سرینا موڑ ، باغ جناح گیٹ ، منروا کلب چوک ،کینال لارج چوک، ظفر علی موڑ ، ان گیٹ اسٹیڈیم ، عمر مسجد، ڈی پی ایس موڑ، آئوٹ گیٹ اسٹیڈیم،مین گیٹ اندورن اسٹیڈیم اور جامعہ چشتیہ چوک شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہری کسی بھی ٹریفک مسئلہ کی صورت میں فری ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر فری کال بھی کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :