اسرائیل میں ایران کے لیے نشریات پیش کرنے والے ریڈیواسٹیشن کا دوبارہ آغاز

ریڈیو اسٹیشن کو آٹھ ماہ بعد بحال کردیاگیا،اسرائیلی وزیراعظم کا ایرانی عوام کے لیے مفاہمتی پیغام

بدھ 18 اپریل 2018 15:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ رابطے بڑھانے کی نئی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے ،اِسی کاوش کے سلسلے میں سرکاری رقوم سے ایران کے لیے نشریات پیش کرنے والے فارسی زبان کے ریڈیو اسٹیشن کا دوبارہ اجرا کیا گیا ہے جو آٹھ ماہ سے بند پڑا ہوا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق 43برس کے نتانل توبیاں جن کا ایران کے شہر اصفہان سے تعلق رہا ہے، اٴْنھیںریڈیو شو کے نئے اسرائیلی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جو اس کے میزبان ہیں۔

(جاری ہے)

وہ 30 برس قبل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسرائیل منتقل ہوئے، جنھیں ایران میںانقلاب کے بعد یہودیوں کے خلاف امتیازی سلوک درپیش تھا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے ایرانی عوام کے بارے میں ایک مفاہمتی انداز بھی اپنایا، اس بات پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جسے وہ اٴْن کی تکالیف، امیدوں اور ہمت کا اعتراف قرار دیتے ہیں، جو وہ اسلام پرست حکمرانی سے نجات کی وکالت کرتے ہیں۔ ہم ایران کے اٴْن لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں جو آزادی کا ساتھ دے رہے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے ریڈیو پر فارسی پروگرام کی نشریات ایرانیوں سے قربت پیدا کرنے کا ایک اور ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :