Live Updates

عمران خان نے گالی کی سیاست کو فروغ دیا،چوہدری شاہ نواز رانجھا

بدھ 18 اپریل 2018 15:23

سرگودھا۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت قوم کے سامنے سر خرو ہے،انتخابات میں سر فخر سے بلند کرکے عوام کے پاس جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ عمران خان نے گالی کی سیاست کو فروغ دیا لیکن پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے صرف اور صرف عوامی فلاح و بہبود کو تر جیح دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جسے بھی ٹکٹ دے گی انشاء اللہ کامیابی اسکا مقدر بنے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :